بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کرکٹرز نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کی تعریفوں کی پُل باندھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کرکٹرز نے بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی آج ریلیز ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’لال سنگھ چڈھا‘ کو آج 11 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔ فلم کے خلاف کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بائیکاٹ مہم بھی چلائی ہے۔

مزید پڑھیں: ’فلم کی ریلیز سے گھبرایا ہوا ہوں، 48 گھنٹوں سے نہیں سویا‘

- Advertisement -

ٹوئٹر پر بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے لکھا: ’لال سنگھ چڈھا دیکھ کر مزہ آگیا۔ فلم دیکھنے پر آپ کو بھی اچھائی سے پیار ہو جائے گا۔ عامر خان نے ہر بار کی طرح پرفیکشن کے ساتھ کردار نبھایا‘۔

سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے فلم کے بارے میں لکھا: ’کل رات لال سنگھ چڈھا دیکھی جس میں عامر خان نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ جیسے جیسے فلم آگے بڑھے گی آپ کو اس سے پیار ہو جائے گا‘۔

دونوں کرکٹرز نے عامر خان پروڈکشن ہاؤس کو فلم بنانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ادھر بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے ٹوئٹر پر ’لال سنگھ چڈھا‘ کی تعریف کی۔ اداکارہ نے لکھا: ’کیا خوبصورت کارکردگی دکھائی ہے۔ پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔ فلم دیکھ کر بہت مزہ آیا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں