اشتہار

کرونا کی تیسری لہر:‌ قومی کرکٹرز کی عوام سے اہم اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس، سابق کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، بلے باز امام الحق، حیدر علی، بولر شاداب خان، حارث رؤف اور عثمان قادر نے عوام کے لیے پیغامات شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ’کرونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے، حکومت پاکستان نے بھی ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے، آپ سب احتیاط کریں اور اپنا خیال رکھیں‘۔

- Advertisement -

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا کہ ’کرونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے، عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں اور ہر صورت ماسک کا استعمال کریں‘۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ’آپ سماجی فیصلے پر عمل کر کے اپنے پیاروں کو کرونا سے محفوظ رکھیں‘۔ شاداب خان نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز 23 مئی سے 20 جون تک کرانے کا فیصلہ

فاسٹ بولر حارث رؤف نے کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاط کی اپیل کی۔ بلے باز امام الحق کا کہنا تھا کہ عوام کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کرونا کی تیسری لہر سنگین ہوتی جارہی ہے، ملک بھر میں کرونا کیسز کی شرح اضافے کے بعد 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں