اشتہار

گھریلو ملازمین کو رکھنے سے قبل ان کی تصدیق کیسے کرائی جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

گھروں میں ہونے والی اکثر چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں عمومی طور پر گھریلو ملازمین کے ملوث ہونے کے شواہد پائے جاتے ہیں جس کے پیش نظر مالکان کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ ملازمین کے بارے میں مکمل معلومات کے بعد ہی انہیں ملازمت پر رکھا جائے۔

لیکن یہ معاملہ ایک طرف سے نہیں بلکہ مالکان کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ بھی ملازمین کو رکھنے سے پہلے چائلڈ لیبر قوانین پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوں۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے خصوصی شرکت کی اور ناظرین کو گھریلو ملازمین کے جرائم کی روک تھام سے متعلق اہم تجاویز دیں۔

- Advertisement -

پروگرام کی میزبان ندا یاسر کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے عرفان بلوچ نے بتایا کہ اول تو کسی بھی ملازم کو بغیر شناختی کارڈ کے ملازمت پر نہ رکھیں اور اگر رکھا بھی ہے تو متعلقہ تھانے سے ’تصدیق ایپ‘ کے ذریعے اس کی ویریفکیشن لازمی کرائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا ایک طریقہ کار یہ ہے تھانے سے ملنے والے فارم میں ان کے مکمل کوائف درج کیے جائیں اور ان کی تصدیق کروا کر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ کرمنل ریکارڈ سسٹم میں ہم کسی بھی شخص کا نام لکھ کر اس کی پوری تفصیل حاصل کرسکتے ہیں، لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ ان معاملات میں پولیس سے رابطے میں رہیں تاکہ ایسے عناصر کی سرکوبی کی جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں