تازہ ترین

آپ کی گاڑی جرائم پیشہ افراد کو بہت سی معلومات فراہم کرسکتی ہے، جانیے کیسے؟

سڑکوں پر خواتین کی بڑی تعداد اپنی گاڑی خود چلاتی ہوئی نظر آتی ہے، ویسے تو گاڑی کو مہارت سے چلانا ایک فن ہے لیکن کچھ ایسی باتیں بھی ہیں جن کا خصوصاً خواتین کو خاص خیال رکھنا چاہیے۔

اس حوالے سے خاتون کرمنالوجسٹ اور ماہر نفسیات ڈینا ایوا  نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح آپ کی گاڑی آپ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

مذکورہ خاتون اپنے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک میں روزمرہ مختلف قسم کی حفاظتی تجاویز شیئر کرتی رہتی ہیں ان کے مفید ٹپس کی وجہ سے وہ لوگوں میں اسمارٹ اور سنہرے بالوں والی کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس بار انہوں نے ایک منفرد تجویز دی کہ ’آپ کی کار آپ کے بارے میں کیا ظاہر کرسکتی ہے‘ ان کے اس ویڈیو پیغام پر صارفین کی ریکارڈ تعداد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 ڈینا ایوا  نے اپنی گاڑی خود چلانے والی خواتین کے لیے ایک حفاظتی ٹپ شیئر کی اور بتایا کہ آپ کی گاڑی میں موجود اشیاء اور دیگر اقدامات جرائم پیشہ افراد کو آپ کے خاندان سے متعلق بہت سی معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو کلپ میں خواتین کو مخاطب کیا اور کہا کہ ان کی گاڑیوں میں موجود کچھ چھوٹی چیزوں کی وجہ سے ان کی حفاظت اور بعض اوقات جان بھی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

 ڈینا ایوا  نے منتبہ کیا کہ خواتین کو کبھی بھی اپنی کار ایسی ظاہر نہیں کرنی چاہیے کہ جیسے وہ کسی لڑکی کے زیر استعمال ہے، خوبصورت نظر آنے والی چیزیں کتنی ہی پرکشش کیوں نہ ہوں کار میں رکھنے کیلئے ان سے گریز کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ وہ اپنی گاڑی کے اطراف یہ چیک کریں کہ کہیں باہر سے کچھ نظر تو نہیں آرہا اور ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو دیکھنا چاہیے جو ممکنہ طور پر کوئی مجرم کار کے مالک کے خلاف استعمال کرسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ڈینا ایوا  کے اس کلپ پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور ان حفاظتی نکات سے متاثر ہوکر اپنے تجربات سے کچھ تفصیلات بھی شامل کیں۔

Comments

- Advertisement -