اشتہار

کرسپی ‘آلو قیمہ رول’ بنائیں، دستر خوان کی شان بڑھائیں

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکٹروں اور ماہرین صحت کے بار بار انتباہ کے باوجود ہم رمضان المبارک میں خود کو مسالے دار کھانے سے نہیں روک سکتے۔

سموسے، پکوڑے اور مختلف قسم کے رول جنوبی ایشیا میں افطاری کا لازمی حصہ ہیں، ایسی ہی ایک ریسیپی یہاں ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں، جو آپ کو یقیناً پسند آئے گی۔

آدھا کلو آلو

- Advertisement -

آدھا کپ میدہ

دو کپ چکن قیمہ

دو کٹی ہوئی پیاز

ایک چوتھائی کپ ہرا دھنیا

ہری مرچ تین عدد

ایک چمچ نمک

دو عدد انڈے

دو چمچ مکھن

چار چمچ کوکنگ آئل

ڈبل روٹی کے ٹکڑے (بریڈ کرمبس)

کرسپی چکن رول بنانے کی ترکیب

سب سے پہلے میدہ، آلو، مکھن، نمک اور ہرا دھنیا ملا کر گوندھ لیں۔

پیاز کو بھونیں اور اس میں ہری مرچیں، چکن قیمہ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر تھوڑی دیر تک پکائیں۔

بنائے گئے پیسٹ کو گوندھے ہوئے آٹے میں ڈالیں اور رول بنالیں۔

تیار رول کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں اور بریڈ کرمبس کے ساتھ ملادیں بعد ازاں انہیں ہلکا فرائی کرلیں۔

لیجیئے خستہ خستہ چکن رول تیار ہیں رمضان المبارک میں اپنے دستر خوان کی شان بڑھائیں اور گھروالوں کو کھلائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں