اشتہار

رونالڈو کا اپنا پرائیویٹ طیارہ فروخت کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے اپنا پرائیویٹ جیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو اور عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگز اب پرتعیش گلف اسٹریم طیارے جی200 کو پسند نہیں کرتے اس لیے وہ اپنا طیارہ بیچنا چاہتے ہیں۔

فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز اس طیارے کو کاروبار اور سفر کیلئے استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت 20 ملین یورو ہے۔

- Advertisement -

رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودی عرب کو دنیا کی جنت قرار دے دیا

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ رونالڈو اور جارجینا چھوٹے طیارے سے مطمئن نہیں ہیں اس لیے وہ اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب کرسیٹیانو رونالڈو یورو کوالیفائرز میں شرکت کیلیے اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ جارجینا روڈریگز ان دنوں اپنی نیٹ فلکس شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں