ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’’میں گراؤنڈ میں اس بندے کی کوئی عزت ہی نہیں دیکھتا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ میچ میں کس طرح کی کپتانی کی جارہی ہے یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

موجودہ کمنٹیٹر اور تجزیہ کار عرفان پٹھان اپنے سخت تبصروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اس بار وہ بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے پیچھجے ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں انھوں نے ممبئی انڈینز کے کپتان کو ایک بار پھر سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ممبئی کی مسلسل شکستوں پر عرفان پٹھان نے کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا کو گراؤنڈ ان کی ٹیم کی طرف سے بھی گراؤنڈ میں کوئی ’عزت‘ نہیں ملتی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ممبئی انڈینز کی کہانی یہاں ختم ہوگئی، یہ ٹیم کاغذ پر بہت اچھی تھی لیکن اسے صحیح طور پر منظم نہیں کیا گیا۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر جو سوالات اٹھائے گئے وہ بالکل درست تھے۔

انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک مرحلے پر ممبئی کے خلاف میں کولکتہ کے 57 رنز پر 5 کھلاڑی اؔٓؤٹ ہوچکے تھے اور یہاں پر پانڈیا نے اپنے اہم بولر کو لانے کے بجائے منیش پانڈے اور وینکٹیش آئیر کو مضبوط شراکت داری کا موقع فراہم کیا۔

عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ کھیل میں کپتانی کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ ممبئی انڈینز ایک متحدہ ٹیم نہیں لگتی، اور انتظامیہ کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کپتان کا احترام کرنے چاہیے اور اسے قبول کرناچاہیے لیکن ہم نے ہاردک کے معاملے میں میدان میں ایسا کچھ نہیں دیکھا، انھیں اس حوالے سے بہتری لانا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں