تازہ ترین

کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کو خیرباد کہنے کے بعد ان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو قطر میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2022کے اختتام کے بعد تین سال کے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔

سی بی ایس اسپورٹس نے کلب کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ النصر پُرتگیزی اسٹار رونالڈو کی خدمات حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، ذرائع کے مطابق اس پیشکش کی مالیت ایک سال میں کم و بیش ساڑھے سات کروڑ ڈالر ہے۔

Ronaldo left Manchester United on Tuesday after having his contract terminated by the club

ذرائع کا کہنا ہے کہ رونالڈو اور کلب کے درمیان موسم گرما میں روابط شروع ہوئے تھے اور یہ خیال کیا جارہا ہے کہ بات چیت نسبتاً اعلیٰ سطح پر ہوئی ہے تاہم کلب کو ابھی تک رونالڈو کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔

ذرائع نے سی بی ایس اسپورٹس کو بتایا کہ اگر وہ اس پیش کش کو قبول کرلیتے ہیں تو معاہدے کو حتمی شکل دینے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

Cristiano Ronaldo 'offered £186m contract by Saudi club Al Nassr FC' after Man Utd exit - Daily Star

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ النصر کی پیش کش پرتگال کے بین الاقوامی کھلاڑی سے اب تک واحد باضابطہ رابطہ سمجھی جاتی ہے اور ان کے مستقبل کا فیصلہ ورلڈ کپ کے اختتام تک نہ ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں : کرسٹیانو رونالڈو کے شائقین کے لیے بُری خبر

واضح رہے کہ رونالڈو نے گذشتہ ہفتے برطانیہ کے معروف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔ اب وہ ایک آزاد کھلاڑی ہیں اور کسی بھی کلب کے ساتھ کھیلنے کے لیے نیا معاہدہ کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -