سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تین میچوں میں دوسری ہیٹ ٹرک بنا ڈالی۔
کلب مقابلوں میں رونالڈو کی یہ پچاسویں اور پروفیشنل مقابلوں میں ساٹھویں ہیٹ ٹرک ہے۔ رونالڈو نے پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو نوروچ سٹی کیخلاف تین دو سےفتح دلوائی۔
چیمپئنزلیگ گروپ اسٹیج میں کوالیفائی کےامکانات بھی روشن کر دیے۔
Ronaldo's 50th career hat-trick 🐐 https://t.co/hziRareUoZ
— United Goals ⚽️ (@UnitedGoals__) April 16, 2022
دوسری جانب لیورپول کی ٹیم مانچسٹرسٹی کو شکست دے کر ایف اےکپ کےفائنل میں پہنچ گئی۔ سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کوملا، لیورپول نےتین دو سےکامیابی حاصل کی۔
سادیومانے نے دو بار گیند جال میں پہنچاکر ٹیم کو فتح دلائی۔