بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

تنقید معمول بن چکی، لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتظار کرتے ہیں، حارث رؤف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تنقید  معمول کی بات بن چکی ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم پر تنقید عام ہوچکی ہے، ہمارے ملک میں ہر بندہ کچھ بھی بات کررہا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے تو پورا موقع دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری کرکٹ نیچے گئی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے تو ان پر بھروسہ کریں، نتائج  بہتر ہوں گے۔

قومی کرکٹر نے کہا دنیا کے فاسٹ بولر جب پاکستان آتے ہیں تو وہ ہم سے پوچھتے ہیں کس طرح یہاں بولنگ کرتے ہو، ہم انہیں جواب دیتے ہیں کہ کوشش کریں۔

حارث رؤف نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے اچھی کرکٹ کھیلی،  پاکستانی بولرز اچھی بولنگ نہیں کراسکے، کیوی بیٹرز کے کچھ شارٹ ایسے تھے جس میں ہمارے بولرزبدقسمت رہے، کیوی بیٹرز کے ٹاپ ایج لگنے پر بھی چھکے ہو رہے تھے ، ہوا اور پھر چھوٹے گراؤنڈ کی وجہ سے باہر جارہے تھے۔

انہوں نے کہا بولنگ یونٹ کوشش کررہا تھا، نتائج ہمارے حق میں نہیں ہوئے  جو کیچز ہونے تھے وہ چھکے ہوگئے، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر ایشا کی پچز پر مشکل میں ہیں، ایشیا میں دنیا کا جو بھی فاسٹ بولر کھیلنے گیا انہیں مشکل ہورہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں