کراچی: پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمن خان نے اپنے قد پر تنقید کرنے والی صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خاتون صارف نے ایمن خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے قد کے حوالے سے کچھ کریں۔
اداکارہ نے صارف کے اس کمنٹ پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں چھوٹے قد کے حوالے سے کچھ ٹوٹکے بھیجیں۔ایمن خان نے مزید کہا کہ یقیناََ آپ کی والدہ کو تو ساری ٹوٹکے پتہ ہی ہوں گے۔
معروف اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کافی فعال رہتی ہیں۔انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 70 لاکھ ہے۔
معروف اداکارہ کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ایمن خان نے اے آروائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ‘بے دردی’ میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔