تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ٹڈی دل کے حملے میں فصلیں تباہ ہونے لگیں

افریقہ میں ٹڈی دل کے حملے میں روزانہ ڈھائی ہزار افراد کی خوراک ہڑپ ہونے لگی، ایک ٹڈی کی لمبائی اندازاً ایک انگلی کے برابر ہوتی ہے، مگر اس کا پیٹ بھرنے میں ہی نہیں آتا، وہ فصلیں اجاڑ کر رکھ دیتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی افریقہ کے کئی علاقوں میں ٹڈی دل آسمان پر بادلوں کی طرح نمودار ہوتا ہے اور جہاں ہریالی نظر آتی ہے وہاں اتر کر اسے دیکھتے ہی دیکھتے چٹ کر جاتی ہے۔

ایک ٹڈی کی لمبائی اندازاً ایک انگلی کے برابر ہوتی ہے، مگر اس کا پیٹ بھرنے میں ہی نہیں آتا، وہ فصلیں اجاڑ کر رکھ دیتی ہیں۔

تازہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ کینیا کے علاقے میں ٹڈی دل کی تعداد میں انتہائی خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، ملک کے شمال مشرقی حصے میں جو ٹڈی دل دیکھے جا رہے ہیں ان کی لمبائی 60 کلو میٹر اور چوڑائی 40 کلومیٹر تک ہے۔

ٹڈی دل کی نگرانی کرنے والے ایک بین الحکومتی ادارے نے بتایا کہ ایک ٹڈی دل میں موجود ٹڈیوں کا اندازہ 15 کروڑ تک لگایا گیا ہے ایک ٹڈی دل ایک دن میں 100 سے 150 کلومیٹر تک کے علاقے کو اپنا نشانہ بنا لیتا ہے۔

اس سے ایک دن میں اتنی خوراک ضائع ہو رہی ہے جو عموماً 2500 لوگوں کے کھانے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ٹدی دل کے حملوں سے خطے میں خوراک کی صورت حال تشویش ناک صورت اختیار کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے خوراک کے ادارے نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ وہاں پہلے ہی لاکھوں افراد کو خشک سالی اور بعض علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابوں سے ہونے والی تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ، ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان کے کئی حصوں میں انتہاپسندوں کے حملوں اور خانہ جنگی کے باعث پہلے ہی خوراک کی شدید قلت ہے۔

Comments

- Advertisement -