اشتہار

وزرا کے غیرملکی دوروں پر کروڑوں روپے خرچ، تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزرا کے غیرملکی دوروں کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

کابینہ نے وزرا کے غیرملکی دوروں کی تحریری تفصیلات ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 25 وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے 2022 میں غیرملکی دورے کئے۔

تحریری جواب کے مطابق وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کےدوروں پر 6 کروڑ 52 لاکھ سے زائد اخراجات آئے۔ سب سے زیادہ اخراجات وزیرصحت قادرپٹیل کے غیرملکی دورے پرآئے۔ قادرپٹیل کےبیرون ملک دوروں پر 1کروڑ 4 لاکھ اخراجات آئے۔

- Advertisement -

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسحاق ڈار کے غیرملکی دوروں پر 24 لاکھ 91 ہزار سے زائد اخراجات آئے جب کہ مفتاح اسماعیل کے غیرملکی دوروں پر 45 لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئے۔

مریم اورنگزیب کے غیرملکی دورے پر 6 لاکھ 49ہزار سے زائدخرچ ہوئے۔ خرم دستگیر کے غیرملکی دوروں پر 26لاکھ روپے سے زائدخرچ ہوئے۔ خواجہ آصف کےغیرملکی دوروں پر 31لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئے۔

اسعدمحمود کے غیرملکی دوروں پر 18لاکھ روپے سےزائد اور شیری رحمان کے دوروں پر 49 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں