جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی پاکستان آمد ، شاندار استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وہ دورے میں وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی وعالمی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زیدالنہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے نورخان ایئربیس پر مہمان کا شاندار استقبال کیا  جبکہ انھیں گلدستہ پیش کیاگیا ، وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی ولی عہدکی گاڑی خود ڈرائیورکی۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دورے میں ولی عہد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی تعلقات بڑھانے ،علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

- Advertisement -

سفیر حماد عبید الزبی کا کہنا تھا ولی عہد کے دورے سے باہمی دوستی کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

خیال رہے ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا، یہ دورہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

یاد رہے  جنوری 2019 میں بھی ابوظبہی کےولی عہد نے  پاکستان کا دورہ کیاتھا  جبکہ گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور اہم عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، دورے میں انھوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت دو طرفہ تعلقات اور خطےکی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں