اشتہار

غزہ جنگ : خام تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : اسرائیل اور فلسطین کے درمیان شدید کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشیدگی میں اضافے کے باعث ایران سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کے ساتھ ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ ڈالر3.40 یا تقریباً 4.1فیصد کے اضافے سے ڈالر86.19 فی بیرل پر تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔ دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے گزشتہ ہفتے ہونے والے کچھ نقصانات کی تلافی کی کیونکہ اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان فوجی جھڑپوں نے خدشہ پیدا کر دیا کہ اس تنازعے سے مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی کو متاثر ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں