کراچی : ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس کے مرکزی ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا گیا، کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے اسپیشلائزیونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کے مرکزی ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ارسلان کو پچیس دسمبر کو منگھو پیر سے اغوا کیا تھا ، اغوا میں ملوث عناصر نے کروڑوں روپے کی ڈیجیٹل لوٹ مار کی تھی۔
حکام نے کہا کہ لوٹی گئی رقم کی پاکستانی کرنسی میں مالیت ساڑھے 9 کروڑ روپے تھی ، مغوی کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز منتقل کئے گئے تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اس کیس میں پولیس افسران ودیگرکوعہدوں سے ہٹایاگیا تھا اور کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کراچی میں سی ٹی ڈی کے ڈاکواہلکاروں کی کرپٹوکرنسی کی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردارت کا واقعہ سامنے آیا تھا، ایس ایس پی انیل حیدرکا کہنا تھا واردات میں ملوث پولیس پارٹی سی ٹی ڈی افسر راجہ بشیر کی سربراہی میں کام کررہی تھی اور ڈکیتی میں سی پیک آفس میں تعینات راجہ فرخ بھی ملوث ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیک افسراورسی ٹی ڈی پولیس کی گاڑیاں نوجوان کو اغوا کرنے کے لیے استعمال کی گئی جبکہ سی ٹی ڈی افسر کی موبائل سی سی ٹی وی فوٹیج ختم کرنے میں استعمال ہوئی۔