منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سی ایس ایس : تحریری امتحان کے نتائج مایوس کن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے سال 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، امتحان میں کامیابی کی شرح مایوس کن رہی۔

تفصیلات کے مطابق تحریری امتحان کیلئے32 ہزار 59 امیدواروں نے درخواست جمع کرائی جس میں سے20 ہزار 262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔

- Advertisement -

مذکورہ امتحانی نتائج کے حوالے سے امیدواروں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی کہ جس میں 19ہزار 869امیدوار فیل ہوئے اور محض 393 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق مجموعی طور پر سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 1.94 فیصد رہی جو لمحہ فکریہ ہے۔ کامیاب امیدواروں کا طبی معائنہ، نفسیاتی جائزہ اور وائیوا کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں