The news is by your side.

Advertisement

سی ایس ایس کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2 فیصد سے بھی کم

سینٹرل سپیرئیر سروسز(سی ایس ایس) 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ پاس ہونےکی شرح 2 ‏فیصد سے بھی کم ہو گئی۔

گزشتہ 5 سالوں میں پاس ہونےکی شرح انتہائی کم ہونےلگی ہے۔ سال2020 میں سی ایس ایس کا ‏امتحان صرف 1.96 فیصدپاس کر سکے۔

امتحانات میں 18 ہزار 553 میں سے صرف 376امیدوار ہی کامیاب قرار پائے جب کہ 18 ہزار 177 ‏امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوگئے۔

انٹرویو کے بعد صرف221 امیدوار سلیکٹ ہوئے۔گزشتہ برس پاس ہونےکی شرح 3 فیصد تھی۔

سال 2019 میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ ‏لیا تھا۔

تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے، 365 امیدوار وائیوا کے لیے منتخب ‏ہوئے جن میں 214 مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں