ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گجرانوالہ: صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ اہم اور بڑی کارروائی پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں کی جس کے باعث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد تواسین، محمد جنید، منیر احمد اور تاج محمد شاہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر فرانسس آباد شیخوپورہ روڈ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

گجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، چار دہشت گرد ہلاک

گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کرسمس کی تقریبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے، تاہم ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ مئی 2016 میں انسدادِ دہشت گردی ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے گجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور سیالکوٹ میں سرکاری عمارتوں پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا، اس کارروائی میں چار دہشت گرد گرفتار بھی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں