تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والی خودکش بمبارخاتون گرفتار

تربت : محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خودکش بمبارخاتون کو گرفتار کرلیا ، خاتون سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تربت سی ٹی ڈی اوروومن پولیس نے ہوشاب میں چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران خودکش بمبارخاتون کو گرفتار کرکے دھماکاخیز مواد ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، خاتون سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانا جاہتی تھی۔

خودکش بمبارخاتون کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لیے چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے ، سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے جامعہ کراچی میں حملہ کیا تھا۔

یاد رہے جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔

Comments