پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گروہ سے نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روز سی ٹی ڈی انٹیلیجنس کے ہاتھوں گرفتار 2 ڈاکووٴں کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گروہ سے نکلا، ملزمان کی حیدر آباد میں کی گئی وارداتوں کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی۔

  انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گروہ سے تھا ملزمان کورنگی میں ایکسپریس وے پر ناکہ لگا کر درجنوں شہری لوٹتے تھے ملزمان نے کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ورداتیں کیں گرفتار ملزمان حیدر اباد اور کشمور پولیس کو بھی مطلوب تھے۔

فوٹیجز میں ملزمان کو بیکری اور پیٹرول پمپ پر وارداتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے بیکری میں چار ملزمان داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنایا کیش کاؤنٹر کی درازوں سے رقم نکالی شاپرز میں بھری اور منٹوں میں فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹرول پمپ پر ایک موٹر سائیکل پر تین ملزمان پہنچے عملے نے بھاگ کر رقم اور جان بچانے کی کوشش کی ملزمان نے جارحانہ انداز میں عملے کو بھاگ کر روکا ملزمان چند منٹوں میں ورداتیں مکمل کرکے فرار ہوگئے۔

راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزمان حیدرآباد اور کشمور پولیس کو بھی مطلوب تھے ملزمان کا پورا خاندان ڈکیتی کی ورداتیں کرتا ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں