محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے نواب شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) کا نواب شاہ میں ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران عبدالغنی بروہی گرفتار جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے پستول دو میگزین، گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا، عبدالغنی بروہی کے ساتھی اویس عرف دریا خان راجپر اور بشیر شر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی سندھ نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آراے سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آراے کے کمانڈر اصغر علی شاہ اور نوراحمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل اوردھماکا خیز مواد کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
گرفتار ملزم ایس آر اے کے کمانڈر سے ہدایت لیکر دیگر کارکنان غلام شبیر ملاح اور بشیر شرتک پہنچاتا تھا، ملزم نوجوان لڑکوں کو ایس آراے میں شمولت اور پارٹی اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دیتا تھا۔