اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

سی ٹی ڈی کا ایکشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہدایت اللہ عرف عبدالحکیم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے سائٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد ہدایت اللہ عرف عبدالحکیم کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سوات گروپ سے ہے، گرفتار ملزم کالعدم ٹی ٹی پی کراچی ولایہ کے تعلیمی امور کا ذمہ دار بھی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندوں کیلئے چندہ جمع کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے چندے کی رقم اور بک بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا ایک بھائی کفایت اللہ کالعدم ٹی ٹی پی سوات مولوی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا، گرفتار ملزم کا بھائی کفایت اللہ بھی سوات آپریشن کے بعد سے غائب ہے۔

اس سے قبل محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے۔

ترجمان نے بتایا لاہور، مظفرگڑھ، اٹک، بہاولپور،ڈی جی خان و دیگر شہروں میں آپریشن کیے گئے اور 22 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو کس نے قتل کیا؟ حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے2 اور اٹک سیالقاعدہ کاایک خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں