جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

مختلف شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی: لاہور سے 7 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان مختلف شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا، ملزمان مختلف شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کی شناخت خالد محمود، محسن وقار، محمد عثمان، شیر محمد، لقمان رفیق اور فاروق کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے، آپریشن کے دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں