ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سی ٹی ڈی کی گلستان جوہر میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کے دوران وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی الطاف سرور کے مطابق گرفتارملزمان بینکوں سے رقم لے کرنکلنے والوں کو لوٹتے تھے، گرفتار ملزمان میں واحد بخش عرف فوجی، شاہد علی، شوکت علی شامل ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 کلاشنکوف اور3 تیس بور پستول برآمد ہوئے ہیں، کارروائی میں پولیس اورملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، مقابلے میں 3ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، گرفتارہونے والے ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق وائٹ کرولا گینگ جرائم کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہے، مفرورملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

کراچی پولیس کی بڑی کارروائی: داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

یاد رہے کہ رواں سال 15 اپریل کو کراچی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیئسرٹاوٴن میں کمپاونڈ سے کالعدم داعش کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں