The news is by your side.

Advertisement

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سکھر میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی شناخت سجاد عزیز ملاح کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

رواں ماہ سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد گرفتار کیے تھے۔ دہشت گردوں کا ہدف اہم تنصیبات اورعبادت گاہیں تھیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں میں عمران حیدر اور ریاض احمد شامل ہیں، ان کے قبضے سے ستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے ، جس کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف اہم تنصیبات اور عبادت گاہیں تھیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سی ٹی ڈی کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، اس سے قبل آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں