تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...
Array

کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا ٹارگٹ کلر نعیم باجوڑی گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹارگٹ کلر نعیم باجوڑی کو گرفتار کرلیا، سرجانی پولیس نے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹارگٹ کلر نعیم باجوڑی کو گرفتار کرلیا، نعیم باجوڑی دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم قائد اعظم کالونی میں سیاسی جماعت کا علاقائی صدر بھی رہا ہے، ملزم سیاسی جماعت کے ساتھ فائرنگ واقعات میں ملوث رہا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا، قائد اعظم کالونی حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم نعیم عرف باجوڑی پولیس موبائل پر فائرنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مزار قائد کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کا تعلق امارات اسلامیہ افغانستان تنظیم سے ہے، ملزمان متعدد مرتبہ جہاد کی غرض سے افغانستان میں ٹریننگ بھی لے چکے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کی جانب سے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر پولیس پارٹی کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرجانی پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

دوسری جانب اقبال مارکیٹ اور سرجانی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے لوٹ مار کرنے والی خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ڈکیت گروہ میں رخسانہ، بلاول، عاطف، ساجد شامل ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق خاتون ملزمہ مردوں کا حلیہ اپنا کر لوٹ مار کرتی تھی، ملزمان گاڑیاں، موٹرسائیکل چھین کر پارٹس میں فروخت کرتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 7 موٹرسائیکلیں اور کٹر برآمد ہوئے ہیں، سرجانی پولیس نے چھاپہ مار کر تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزم شاہد، ابراہیم اور امانت سے 80 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -