اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ٹی ڈی کے ناردرن بائی پاس پر دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ناردرن بائی پاس کے ایک مقام پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا جہاں ان کا مقابلہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے ہوگیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

  سول اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، چھاپہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے محفوظ رہا، ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

علاوہ ازیں لاہور کے تھانہ ہئیر کی حدود سبزی والا پل کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ واقعہ جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

ملزم کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے 28 سالہ ناظم اور 45 سالہ ناصر شدید زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں