جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان: صوبہ کے پی کے ضلع ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع مڈی کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، کارروائی میں مقامی پولیس نے بھی حصہ لیا۔

کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، سی ٹی ڈٖی نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کیا تو اسی دوران مزید 3 دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا، مزید دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید ، 2 زخمی

اس سے قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہمراہ تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا جس میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں