The news is by your side.

Advertisement

گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،1دہشتگرد ہلاک

گجرات :صوبہ پنجاب کےشہرگجرات میں انسداد دہشت گردی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ چار فرار ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کےحکام کا کہناتھا کہ گجرات کے علاقہ رکھ پبی میں پانچ دہشت گردوں کے مقیم ہونے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی.

سی ٹی ڈی کو ملنے والی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی فورس نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا،اسی دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی.جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ چار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

ہلاک دہشت گرد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی. سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہدف بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا.

جائے وقوعہ سے 2 دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے.

گجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، چار دہشت گرد ہلاک*

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے گجرانوالہ میں کاروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں