پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ملک دشمن عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے، مزید چار دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن اور پولیس نے نوشہرہ میں مشترکہ کارروائی کی، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی چھاپہ مارٹیموں پر فائرنگ کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرچ اینڈ کلیرئنس آپریشن کے دوران چار دہشت گرد ہلاک پائے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق علاقے میں سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کے پی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے یہ دوسری بڑی کارروائی تھی، اس سے قبل بنوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔

اس دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتاردہشت گردوں سے اسلحہ،موبائل فون اوردیگرسامان برآمد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق عتیق الرحمان عرف ٹیپو گل گروپ سےہے، گرفتار ملزمان حالیہ پولیس ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ ماہ نومبر میں کوئٹہ میں (محکمہ انسداد دہشت گردی) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں