تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

لاہور :کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سلمان سمیت سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کیا ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی راولپنڈی ، سرگودھا،بہاولپور،پاکپتن،ساہیوال میں کی گئی ، گرفتار دہشت گردوں میں بہاولپورسے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر سلمان بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سےبارودی مواد،2دستی بم ،2بارودی سرنگیں اورنقدی برآمد کرلی ہے ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے۔

حکام سی ٹی ڈی نے کہا کہ رواں ہفتے 1136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کئے، کومبنگ آپریشنز میں 46467 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -