تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سعودی عرب میں کرونا کیسز میں اضافہ، دوبارہ کرفیو لگنے کا امکان

ریاض : سعودی عرب میں کرونا کیسز میں بدستور اضافہ جاری ہے، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وبا پر قابو پانے کےلیے ریاست میں دوبارہ کرفیو کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس نے پنجے گاڑنا شروع کردئیے ہیں، مملکت میں کرونا کی نئی قسم اومی کرون انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کی بنیادی وجوہات ویکسینیشن نہ کرانا یا ادھوری ویکسین لگوانے کو قرار دیا جارہا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر شدید نگہداشت والے مریضوں نے ویکسین نہیں لگوائی یا مکمل خوراک نہیں لی۔

وزارت صحت نے کیسز میں اضافے کے بعد اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی جبکہ بوسٹر ڈوز کےلیے فائزر اور موڈرنا دستیاب ہوگی جو پہلے ویکسینیشن کروانے والے افراد لگوا سکیں گے۔

سعودی وزارت صحت نے کہا کہ مملکت میں موجودہ صورتحال گزشتہ صورتحال سے کہیں بہتر ہے اس کے باوجود شہریوں کو حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی سختی سے ہدایات کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -