تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اردن کے بعد کویت میں بھی کرفیو نافذ

کویت سٹی: اردن کے بعد مشرق وسطیٰ کے ایک اور ملک کویت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق ریاست میں بعض افراد اور گروہ کی جانب سے میل جول اور سماجی رابطے قائم کرنے کے نتیجے میں حکومت کو جزوی کرفیو کے نفاذ جیسے سخت فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت کی ویب سائٹ پر ایک صفحہ تشکیل دیا جائے گا جس میں شہریوں کو طبی مراکز جانے کے لیے کرفیو سے استثنیٰ دینے کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں گی تاکہ انہیں اجازت دے کر مقدمات سے بچایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت کرفیو کے نافذ پر سختی سے عملدارآمد کروائے گی اور ہر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر کڑی نگاہ رکھے گی جب کہ کویتی سول ڈیفنس قانون کے تحت کرفیو کی خلاف ورزی پر 3 سال قید اور 10 ہزار کویتی دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مشرقی وسطیٰ کے اہم ملک اردن میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اردنی حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد موذی کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنا ہے اور اس پر قابو پانا ہے۔

Comments

- Advertisement -