منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال دسمبر 2020میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔5ماہ مسلسل کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہنے کے بعد خسارے میں تبدیل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دسمبر 2020 میں 66کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل5ماہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہنے کے بعد خسارے میں تبدیل ہوا، رواں مالی سال 6ماہ میں مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 10 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال اسی مدت میں دو ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا جبکہ دسمبر 2020 میں برآمدات اور ترسیلات میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق چینی ، گندم کی درآمدات میں نمایاں اضافہ بھی ہوا، صنعتوں کے خام مال کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں