9.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

گرم بریانی نہ دینے پر ہوٹل کا عملہ اور گاہک لڑ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گرم بریانی نہ دینے پر ہوٹل کا عملہ اور گاہک لڑ پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے ایک ہوٹل میں سال نو کے موقع پر جھگڑا ہوا جب ایک گاہک نے مبینہ طور پر ویٹر پر گرم بریانی نہ دینے پر حملہ کردیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اس کے بعد ویٹرز نے گاہک پر حملہ کیا جس سے جھگڑا مزید بڑھ گیا۔

- Advertisement -

واقعے کی ایک ویڈیو میں ہوٹل انتظامیہ کے ارکان کو گاہکوں پر لاٹھیاں اور کرسیاں پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

حیدرآباد پولیس نے جھگڑے میں ملوث چھ لوگوں کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی ہیں کیونکہ ہوٹل انتظامیہ اور صارفین دونوں کو نوٹس موصول ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سینٹرل زون حیدرآباد کے مطابق، "گرینڈ ہوٹل میں جھگڑا اس وقت ہوا جب ایک گاہک نے مبینہ طور پر گرم بریانی پیش نہ کرنے پر ایک ویٹر پر حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں