تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ماسک پہننے کا کہنے پر گاہک آپے سے باہر، ویڈیو وائرل

لندن: برطانیہ میں جرنل اسٹور میں ایک شخص کو فیس ماسک پہننے کا کہا گیا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی بھی ختم کردی گئی ہے، ایسے میں ایک شخص جرنل اسٹور میں داخل ہوا تو اس کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی یہ بات اس کو بری لگی اور اس نے اسٹور میں تباہی مچادی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص لائن سے جرنل اسٹور میں رکھی چیزیں اٹھا کر نیچے پھینک رہا ہے اور کوئی اس کو روکنے کی کوشش نہیں کررہا۔

مذکورہ شخص نے پاپ کارن اور چاکلیٹ کے سیکڑوں پیکٹ پھینک دئیے اور انہیں چاروں طرف لات ماری۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جرنل اسٹور کی انتظامیہ کے ارکان سارا منظر چپ چاپ دیکھتے رہے اور کوئی اس کو روکنے کی کوشش نہیں کرسکا۔

میٹ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 22 ستمبر کی رات 9 بجے کے لگ بھگ اییلنگ کے ایکس برج روڈ اسٹور پر پیش آیا تھا، افسران نے مجرمانہ نقصان کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -