The news is by your side.

Advertisement

کسٹم حکام کی لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، چھ من سے زائد کرونا کٹس برآمد

لاہور : اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم ایکسپورٹ نے لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بڑے پیمانے پر کرونا حفاظتی کٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم ایکسپورٹ شفاعت علی مرزا نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ کارگو جیری شیڈ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے 6 من دس کلو کرونا حفاظی کٹس کی برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کی نجی کمپنی کی جانب سے فٹ ویئر کی مد میں سامان برطانیہ کے لیے بک کروایا گیا تھا، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پارٹی نے کرونا میڈیکل کٹس کو فٹ وئیر ظاہر کرکے لندن بجھوانے کی کوشش کی۔

کلیکٹر ائیرپورٹ کسٹم عظمت طاہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم شفاعت علی مرزا نے کاروائی کی تھی اور حفاظتی کٹس قبضے میں لیکر مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیکٹر ائیرپورٹ کسٹم عظمت طاہرہ کی جانب سے کسٹم عملے کو کامیاب کارروائی کرنے پر پذیرائی کی گئی، عظمت طاہرہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر فیس ماسک اور حفاظتی کٹس کی بیرون ملک ترسیل پر پابندی ہے۔

کلیکٹر ائیرپورٹ کسٹم عظمت طاہرہ کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم عملہ حکومت پاکستان کی۔جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں