اشتہار

کمپیوٹر کمانڈ: کٹ، کاپی پیسٹ کے تخلیق کار چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: کمپیوٹر کی دنیا میں کٹ، کاپی پیسٹ کی کمانڈ متعارف کرنے والے عظیم سائنس دان لاری ٹیلسر 74 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاری چند روز سے علیل تھے جس کی وجہ سے وہ گھر میں‌ ہی تھے، بدھ کے روز اچانک اُن کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ دم توڑ گئے۔

عظیم انجینئر کی موت کی تصدیق زیروکس کمپنی نے کی اور بتایا کہ لاری بدھ 19 فروری کو ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق لاری ٹیسلر نے اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ وقت زیروکس کمپنی کو ہی دیا۔

- Advertisement -

ایپل کے مالک اسٹیو جابز نے اپنی کمپنی زیروکس میں ٹیسلر کو کام کرنے کا موقع دیا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور کمپنی کو اپنی خدمات فراہم کیں۔ انہوں نے ایپل کمپنی کے لیے 17 برس تک خدمات انجام دیں۔

یاد رہے کہ کٹ کاپی اور پیسٹ کمانڈز ٹیکنالوجی کی دنیا میں پہلی بار 1983 میں متعارف ہوئیں جس کے بعد یہ ہر سافٹ ویئر میں شامل ہوتی گئیں۔

پرنٹ اینڈ ڈیجیٹل ڈاکیومنٹ بنانے والے کمپنی زیروکس کا کہنا ہے کہ لاری نے کٹ، کاپی، پیسٹ، فائنڈ اور ریپلیس سمیت دیگر کمانڈز ایجاد کی تھیں جس سے آج تمام کمپیوٹر صارفین استفادہ کررہے ہیں۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم لاری کے انقلابی آئیڈیاز کے شکرگزار ہیں جس کی وجہ سے آج ہم سب کو دفتر میں کام کرنے میں آسانی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں