اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، بڑی تعداد میں جعلی بھارتی کرنسی برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جعلی بھارتی کرنسی برآمد کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر محمد کمال کراچی سے دبئی اور پھر ڈھاکا جارہا تھا، بھارتی کرنسی کے 500 کے 5 ہزار جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر کی بین الاقوامی روانگی ہال میں چیکنگ کی گئی تو بیگ سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

کسٹمز ترجمان کے مطابق جعلی کرنسی کو ضبط کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان کسٹمز نےکراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 17ہزار 925 ڈالر کے مساوی انڈین، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی تھی۔

دبئی جانے والےمسافر مسترالدین سے برآمد انڈین کرنسی مبینہ طور پر جعلی ہونے کا بھی شبہ تھا، کسٹمز حکام نے مشکوک مسافر کی تلاشی کے دوران اس کے بیگ کی نچلی تہہ سے 500 بھارتی روپے کے نوٹوں کے 30 بنڈل برآمد ہوئے تھے۔

 ملزم کی جیب سے اضافی 16728 بنگلا دیشی ٹکے اور 45660 پاکستانی روپے برآمد ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں