جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سہیل تنویر اور بین کٹنگ کو آپس میں الجھنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین کٹنگ اور سہیل تنویر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 22ویں میچ میں ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر پر میچ فیس کا 15 ، 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق دونوں کھلاڑی میچ کے دوران نامناسب اشارہ کرنے پر پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.6کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے،میچ ریفری علی نقوی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے نامناسب اشاروں کی کھیل میں کوئی جگہ نہیں ہے، تمام کھلاڑیوں کو اپنی آن اور آف دا فیلڈ ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، یہ تمام کھلاڑی نئی نسل کے لیے رول ماڈل ہیں اور ان رویہ سے نوجوان نسل کو غلط پیغام جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بین کٹنگ کے 4 چھکوں پر سہیل تنویر غصے میں آگئے

انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوران بہترین میچز جاری ہیں تاہم اس دوران کھلاڑیوں کو اسپرٹ آف کرکٹ کا مکمل خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری علی نقوی کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کرلیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ پشاور زلمی کی اننگز کے دوران اس وقت پیش آیا جب بین کٹنگ نے لگاتار تیسرا چھکا جڑنے کے بعدسہیل تنویر کو انگلی سے نامناسب اشارہ کیا، جواب میں سہیل تنویر نےبھی اسی اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ کی گیند پر بین کٹنگ کا کیچ پکڑنے کے بعد یہی اشارہ کیا۔

یاد رہے کہ سہیل تنویر کیریبین پریمیئر لیگ میں حریف کھلاڑی کو نازیبا اشارے کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں