تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

درخت کاٹنے کے دوران 35 افراد اسپتال منتقل، دہشت ناک واقعہ

ممبئی: بھارتی ریاست مہاشٹرا کے دارالحکومت میں درخت کاٹنے کی کوشش کے دوران سرکاری ملازمین سمیت 35 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے مرول میں‌ واقع آرے روڈ پر میٹرو تھری منصوبے پر کام جاری ہے، جس کے تحت شاہراہوں کو کشادہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سرکاری ملازمین نے 9 ماہ قبل آرے روڈ پر قائم درخت کو کاٹا تھا، جن پر بندر رہائش پذیر تھے، اُس وقت بھی بندروں نے ٹولی کی شکل میں میٹرو ملازمین پر حملہ کردیا تھا۔ بندروں کے حملے میں بس (جے سی بی) کا ڈرائیور زد میں آیا تھا۔

تصویر بشکریہ گوگل

اب میٹرو ملازمین کی ٹیم دوبارہ درخت کاٹنے کے لیے آرے روڈ پہنچی تو بندروں نے یونیفارم میں ملبوس لوگوں پر حملہ کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بندروں کا وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ملازم پر حملہ

درخت کاٹنے کے دوران بندروں نے ٹولی کی صورت میں ملازمین پر اس قدر شدید نوعیت کا حملہ کیا کہ 35 کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔ مقامی انتظامیہ نے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جبکہ حالات کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو بھی طلب کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بندروں نے درخت کاٹنے کے دوران اس قدر شدید حملہ کیا جس کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ ماضی میں ہونے والے حملے کے پیش نظر اس بار میٹرو ملازمین نے حفاظتی اقدامات بھی کیے اور وہ لاٹھی بردار اہلکاروں کو ساتھ لائے تھے، اُس کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

تصویر بشکریہ نیوز 18

میٹرول ملازمین پر ہونے والے حملے کے بعد ممبئی کے علاقے اندھیری کے رہائشی خوف کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ اب بندر گلی اور شاہراہوں پر دندناتے پھر رہے ہیں اور جو نظر آتے ہیں اُس پر حملہ کردیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کھیتوں پر بندروں کا حملہ۔ عجیب واقعہ

مقامی انتظامیہ نے 16 مارچ کو ایک بندر کو بھی پکڑا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ قبیلے کا سردار ہے۔ حکام نے اس کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا۔

Comments

- Advertisement -