تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

جنگل میں درخت کاٹنا مہنگا پڑگیا، رونگٹے کھڑی کرنیوالی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں تین افراد کو ایک بڑے درخت کو کاٹتے دکھایا گیا لیکن درخت کٹنے کے بعد وہاں جو ہوا اس نے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیے۔

سوشل میڈیا پر آئے روز کچھ انوکھی اور دلچسپ اور کبھی ناقابل یقین ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس کو دیکھنے والے صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور کئی بار ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جو دلچسپ ہونے کے ساتھ خوفزدہ بھی کردیتی ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے تین افراد ایک جنگل میں بڑے درخت کو کاٹ رہے ہیں لیکن جیسے ہی درخت کٹا تو ان کو ہی لینے کے دینے پڑ گئے۔

درخت جو کہ برسوں میں جاکر پودے سے تناور درخت بنتے ہیں لیکن انسان اپنے ذاتی مفاد کیلیے سیکنڈوں منٹوں میں انہیں کاٹ دیتے ہیں اور وہ یہ کرتے ہوئے یہ بھی نہیں سوچتے کہ درخت پرندوں اور جانوروں کا مسکن ہونے کے ساتھ کرہ ارض کے ماحول کی بہتری اور زندگی برقرار رکھنے کیلیے آکسیجن فراہمی کا بڑا ذریعہ ہوتے ہیں۔

زیر نظر ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ تین افراد آری کی مدد سے ایک بڑے درخت کو کاٹ رہے ہیں جب درخت کٹنے کے قریب ہوتا ہے تو ان میں سے ایک شخص اسے مخالف سمت میں گرانے کیلیے تنے کو دھکا دیتا ہے لیکن درخت دوسری طرف گرتے ہوئے اچانک ان کی سمت آتا ہے اور ایک شخص کی ٹانگوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اسے تیزی سے ہوا میں اچھال دیتا ہے۔

غیر متوقع طور پر رونما ہونے والے اچانک اس حادثے سے سب سے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور باقی دو دوسری طرف بھاگنے لگتے ہیں جب کہ حادثے کا شکار ہونے والا شخص فضا میں اچھلنے کے بعد زمین پر آ گرتا ہے، خوش قسمتی رہی کہ ان میں سے کسی کو سنگین نوعیت کی چوٹ نہیں آئی کیونکہ یہ درخت ان پر بھی گرسکتا تھا۔

 

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر ’videozaman1‘ صارف نے شیئر کیا۔ اسے تقریباً 83 ملین ویوز اور 3.7 ملین سے زائد لائکس ملے ہیں اور صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ درخت کا بدلہ، دوسرے صارف نے لکھا کرنی کا پھل فوری مل گیا۔

Comments

- Advertisement -