پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پاکستان پرسائبرحملوں کا خطرہ، وفاقی حکومت نے مراسلہ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سائبرحملے کے خطرے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے مراسلہ جاری کر کے خبردار کردیا۔ تفصیلاتت کے مطابق پاکستان پر سائبر حملوں کاخطرہ ہے، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے مراسلہ جاری کر کے عوام کو خبردار کردیا۔

مراسلے کے مطابق ملک دشمن ہیکرز پاک چین اقتصادی راہدای کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ جو منصوبے کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

ہیکرز ڈیٹابیس سے قیمتی اور ذاتی معلومات ہی نہیں بلکہ ڈیٹابیس بھی خراب کردیتے ہیں، کبھی کبھار تو پوری کی پوری ویب سائٹ ہی برباد کردی جاتی ہے۔

ہیکرز آج کل لوکل کمپیوٹر اور اس پر موجود فائلوں میں وائرس شامل کردیتے ہیں، تاکہ جب فائلیں اپ لوڈ ہوں تو سارے کام ہوتے جائیں۔

ایسے کام مفت سافٹ ویئریا مفت چیزوں وغیرہ کا جانسہ دے کر کئے جاتے ہیں یا پھر آج کل کافی پرانا طریقہ یعنی خوبصورت خواتین کی فحش تصاویر یا ویڈیو دکھانے والا طریقہ استعمال ہو رہا ہے۔

حکومت کو خدشہ ہے کہ ملک دشمن ہیکرز پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عوام کو تو خبردار کردیا گیا ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اب ہیکرز کو ناکام بنانے میں حکومت کیا اقدامات کرتی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں