امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں حکام نے بتایا کہ معاملے کی ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر تفتیش کررہے ہیں۔ سائبر ٹرک کے اندر سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد کی گئی ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا لاش مرد کی ہے یا عورت کی۔
امریکی میڈیا کا حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے میں 7 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ سائبر ٹرک کار رینٹل کمپنی سے کرائے پر حاصل کیا گیا تھا۔
ایلون مسک کے مطابق سائبر ٹرک میں دھماکا آتش بازی یا بم کے باعث ہوا ہے، یہ واقعہ نیوآرلینز میں گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کے چند گھنٹے بعد رونما ہوا۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ سائبر ٹرک میں دھماکا ممکنہ طور پر دہشتگردی ہے۔
اس سے قبل جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو کے ریسٹورنٹ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوگئی، جس کے سبب 2 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ملزم کا ریسٹوران میں کسی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے فائر کھول دیا، 45 سالہ حملہ فائرنگ کے بعد ہتھیار پھینک کر فرار ہوگیا۔
امریکا میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے کا واقعہ، 15 ہلاک
مونٹی نیگرو کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔