اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

’بپر جوائے آج اپنی سمت مزید تبدیل کر سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان بپر جوائے سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ وہ آج اپنی سمت مزید تبدیل کر سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ سمندری طوفان کل صبح کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔

طوفان کے باعث کیٹی بندر کے نشیبی بستیوں کے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے 17جون تک ماہی گیروں کو کھلے سمندر کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ بپر جوائے کے ٹل جانے کا امکان کم ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بپر جوائے پہلے کیٹگری 3 میں تھا لیکن اب 2 میں آگیا ہے، طوفان میں 100 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ بپر جوائے ابھی بھی موسلا دھار بارشیں دے سکتا ہے، بپر جوائے کا رخ صبح شمال مشرق کی جانب ہو سکتا ہے۔

’مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاد ھار بارشوں کا امکان ہے۔ آئندہ 2 سے 3 دن تک کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گے جبکہ شہر میں 15 اور 16 جون کو موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں