اشتہار

عمان: رہائشیوں کی حفاظت کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سمندری طوفان تیج بحیرہ عرب میں وقت گزرنے کے ساتھ زور پکڑ رہا ہے، ایسے میں سلطنت عمان کی جانب سے اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت محنت نے 23 اور 24 اکتوبر کو الوسطہ گورنری میں ظوفر گورنریٹ اور الجزار ولایت میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

موسم کے حوالے سے وارننگ جاری ہونے کے بعد وزارت تعلیم نے 22 اور 23 اکتوبر کو دھوفر ریجن میں تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

سرکاری ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمان کی سلالہ بندرگاہ اتوار کی شام 5 بجے سے تیج کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دی جائے گی۔

قومی ٹرانسپورٹ کمپنی Mwasalat کی جانب سے 22 اکتوبر کو رات 12 بجے سے صلالہ شہر کے اندر تمام بس روٹس کو معطل کر دیا ہے جس کے باعث عوامی نقل و حمل بھی متاثر ہوگئی ہے۔

نیشنل سینٹر فار ایمرجنسی منیجمنٹ (NCEM) کی جانب سے متوقع طوفان کے پیش نظر دھوفر گورنری میں 32 پناہ گاہیں اور الوستا گورنریٹ میں تین اضافی پناہ گاہیں قائم کردی ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے سمندری طوفان ’تیج‘سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’بحیرہ عرب میں ’تیج‘ سمندری طوفان کی شدت بڑھے گی‘۔

قومی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اتوار کو تیج طوفان تیسرے درجے کا رہا۔ جزیرہ سقطری، سلطنت عمان اور یمن کے ساحلوں کے قریب یہ ریکارڈ کی گئی،ہوا کی رفتار178سے 251 کلو میٹر فی گھنٹہ شام پانچ بجے تک رہی۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو سمندری طوفان تیج کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا، ہوا کی رفتار 119 سے 153 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں