جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

’اسرائیل کیخلاف مسلم ممالک کی حیثیت سے ہمیں اقدامات کی قیادت کرنی چاہیئے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی اور تجارت ختم کرنی چاہیے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کرنے سے جوابدہ ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف اسلامی ممالک کی حیثیت سے ہمیں اقدامات کی قیادت کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

قبل ازیں ایرانی صدر نے اسرائیلی حملے رکوانے کےلیے ڈی ایٹ ممالک کو اتحاد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک غزہ، لبنان اور شام میں اسرائیلی حملوں کو رکوانے کیلئے متحد ہوں، غزہ میں وحشیانہ قتل نے دہشت کی نئی جہتوں کو ظاہر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں