تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گائے سے مشابہ انوکھے کتے کی پیدائش

نیویارک: امریکی ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت میں 6 ماہ قبل گائے کے دھڑ والے کتے کے بچے کی پیدائش ہوئی جو اب بھی صحت مند ہے۔

فلوریڈا کے دارالحکومت میامی کے ایک گھر میں پلنے والے کتے نے چھ ماہ قبل ایسا بچہ دیا جس کا چہرہ بھورا اور سیاہ جبکہ اُس کا جسم گائے کی طرح چتکبرے رنگ یعنی سیاہ اور سفید ہے۔

کتے کے جسم پر قدرتی طور پر سیاہ اور سفید دھبے پڑے ہوئے ہیں اور اگر اُس کو  پیچھے سے ایک نظر کوئی دیکھے تو وہ گائے کا بچہ سمجھ کر ہی مغالطے میں آجاتا ہے۔

کتے کی مالکن کا نام وکٹوریہ ہے جنہوں نے دی مرر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ لمبے جسم والے کتے کی نسل سے تعلق رکھتا ہے جسے ’ڈچ شنڈ‘ کہا جاتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: سبز رنگ کے کتے کی پیدائش

’جب میں نے پیدائش کے بعد اسے پہلی بار دیکھا تو حیران رہ گئی تھی کیونکہ اس سے پہلے ایسے منفرد جسم کا کتا کبھی نہیں دیکھا تھا، اب جیسے جیسے یہ بڑا ہورہا ہے تو لوگ اسے گائے کا بچہ ہی کہہ کر بلاتے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس کا نام ’مو‘  رکھا ہے، اس کا منہ اپنی ماں کی طرح ہے مگر جب آپ ’مو‘ کو دور سے دیکھیں تو یہ بہت ہی منفرد نظر آتا ہے، اس کے جسم کے چاروں طرف سیاہ اور سفید دھبے بالکل ایسے ہی ہیں جیسے گائے  کے ہوتے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -