تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

یہ حقیقی بچہ ہے یا فوٹو! والد گھبرا گیا

اپنے بچے کی فوٹو والی ٹی شرٹ کو واشنگ مشین میں گھومتے دیکھ کر والد گھبرا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روسی شخص نے اپنے ساتھ پیش آنے والے دلچسپ واقعے کی سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ واشنگ میشن میں اپنے بچے کی فوٹو والی شرٹ کو گھومتے دیکھ کر اسے حقیقی سمجھ بیٹھا۔

مذکورہ شخص کے بقول بیوی کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک وہ یہ دیکھ کر چونک گیا کہ اس کا بچہ مشین میں گھوم رہا ہے، جس پر وہ گھبرا گیا اور فوری طور پر مشین کو بند کر کے دروازہ کھولتا تو حقیقی بچے کی بجائے اس کی پسندیدہ شرٹ تھی جس پر بچے کی فوٹو چسپاں تھی۔

شوہر کی پریشانی دیکھ کر اہلیہ بھی آگئی اور حقیقت معلوم ہونے پر وہ ہنسنے لگی، یہ سارا واقعے شوہر نے سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کیا اور اب تک اسے ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

پوسٹ پر کچھ لوگوں نے مذکورہ شخص کا مذاق اڑایا جب کہ بعض نے والد کی پریشانی کو سمجھتے ہوئے اولاد کے لیے دلی ہمدردی اور فکرمندی پر اس کی ستائش کی۔

Comments

- Advertisement -